لاہور:(دنیا نیوز)طلبہ کے لئے اب تک کی بری خبر آگئی ہے کیونکہ میٹرک میں پاس 80 فیصدطلبہ سرکاری کالجزمیں داخلہ نہیں لےسکیں گے۔
کوروناپروموشن پالیسی کےتحت پاس طلبہ کیلئےکالجز میں داخلہ لینا مشکل ہوگیا،میٹرک میں پاس ہونےوالےطلبہ کیلئےسرکاری کالجز میں داخلہ لیناخواب بن گیا، لاہورڈویژن کے 110 سےزائدکالجزمیں منظورشدہ سیٹوں کی تعداد 67 ہزار ہے جبکہ میٹرک کے امتحانات میں 2 لاکھ 88 ہزار 617 طلبہ پاس قرار پائے ۔
ڈویژن میں سب سےزیادہ سیٹیں لاہورمیں ہیں جبکہ تعداد 30 ہزار سےزائد ہے اور 800 سےزائدنمبرلینےوالےطلبہ کیلئےسرکاری کالجز میں داخلہ لینا مشکل ہوگا۔
گزٹ کےمطابق 60 ہزارطلبہ نےاےپلس گریڈحاصل کیا، 880 نمبرلینےپراے پلس گریڈ بنتا ہے جبکہ کوروناپروموشن پالیسی کےباعث طلبہ نےغیرمعمولی نمبر لیےاور 2 لاکھ 20 ہزارسےزائدبچےنجی کالجزکارخ کریں گے۔