کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے حکومت کے اتحادی رہیں گے یا نہیں، اس بارے پارٹی جلد فیصلہ کرے گی، مہنگائی کی وجہ سے صورتحال خراب ہے، اس کی ذمے داری ہمارے اوپر بھی عائد ہوتی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بہت نازک صورتحال ہے، کسی بھی وقت فیصلہ ہوسکتا ہے کہ ہم حکومت میں رہیں یا اپوزیشن میں، مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، کراچی کی عوام ہماری جانب دیکھ رہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پر سپریم کورٹ کو نظر ثانی کرنی چاہئیے، غیرقانونی تعمیرات میں کرپشن کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے۔