لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر وزارت ریلوے نے فریٹ کا 5 فیصد جبکہ پسنجر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرٹرینوں کے کرائے بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی، وزارت ریلوے نے مسافروں پر معاشی بوچھ کم کرنے کے لیے فریٹ کا 5 فیصد جبکہ مسافر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔