اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے سے عدالت کو مطمئن کیا جائے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ متوسط طبقہ اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کر کے اس پلیٹ فارم سے کمائی کر رہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا پی ٹی اے نے رپورٹ فائل کی لیکن عدالت نے جو ہدایت کی تھی اس کا جواب موجود نہیں۔ پی ٹی اے نے پشاور اور سندھ ہائی کورٹ میں بیان حلفی دیا، ٹک ٹاک پر صرف ایک فیصد مواد قابل اعتراض ہوتا ہے ؟۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو مطمئن کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم عدالت نے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔