اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے پر وفاقی وزیر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو شو کاز نوٹس جاری، 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔ فواد چودھری کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا لیکن کورٹ ختم ہو چکی تھی۔
الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اعظم سواتی کا معاون وکیل پیش ہوا جبکہ فواد چودھری خود آئے نہ وکیل پیش ہوا۔ ممبرز الیکشن کمیشن نے کہا کہ اعظم سواتی کو ایک نوٹس فواد چودھری کے ساتھ اور دوسرا بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے پر جاری کیا گیا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری سماعت کے بعد الیکشن کمیشن پہنچے اور کہا کہ آج پیش ہوا لیکن کورٹ ختم ہو چکی تھی۔
الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزرا کے خلاف کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔