گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کالعدم تنظیم کے کامونکی میں احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے بند ہے، ٹریفک کی روانی بھی متاثر، رینجر اور پولیس نے سکیورٹی سنبھال لی۔
مظاہرین نے گزشتہ روز سے ہی جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر رکھا ہے۔ دھرنے کو چاروں طرف سے ڈندا بردار مظاہرین نے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ کامونکی، ایمن آباد، چندا قلعہ، اندرون شہر، راہوالی جی ٹی روڈ سے روکاوٹیں ہٹالی گئیں۔ گکھڑ منڈی، وزیر آباد چوک پر بھی سیکورٹی اہلکار غائب ہیں۔
تحصیل کامونکی میں گزشتہ روز سے ہی موبائل سروس بند ہے۔ اندرون شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ فون کال کی سہولت موجود ہے۔ رینجرز اور پولیس نے دریائے چناب اور وزیر آباد کے بارڈر پر سیکیورٹی سنھبال لی۔ پولیس نے مظاہرین کو اندرون شہر گوجرنوالہ کی بجائے وزیر آباد اور دریائے چناب کے قریب روکنے کا منصوبہ بنالیا۔ جی ٹی روڈ سے ملحقہ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جبکہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی انتہائی کم ہے۔