پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ کے تعین کیلئے اہم میٹنگ بلا لی گئی

Published On 02 November,2021 05:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ کے تعین کے معاملے پر مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اہم میٹنگ بلا لی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کے معاملے پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزارت میں اہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور کے اعلیٰ افسران شریک ہونگے، اجلاس میں قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ اجلاس بلانے کی تاریخ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی، بابر اعوان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں اجلاس جلد طلب کیے جانے پر اتفاق کیا گیا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سینیٹ میں قائد ایوان سے بھی جلد مشاورت کریں گے۔
 

Advertisement