اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا، افغان عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی اور وفد کو یقین دلایا ہے کہ افغان بھائیوں کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
Pakistan has always stood with the Afghan ppl in their hour of need. We have assured Afghan acting FM Amir Khan Muttaqi & his delegation we will provide all possible humanitarian aid to Afghanistan. We are sending essential food items, emergency medical supplies & winter shelters
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 11, 2021
ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے لیے ہم خوراک، ادویات اور شیلٹرز بھجوا رہے ہیں، افغان بارڈر سے پاکستان آنے والے شہریوں کو مفت کوویڈ ویکسین لگائی جا رہی ہے، افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
to provide immediate relief to Afghan ppl. We will also provide free Covid 19 vaccines to all Afghans travelling across the border into Pak. Again I urge the int community to fulfill its collective responsibility to avert a grave humanitarian crisis confronting ppl of Afghanistan
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 11, 2021
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سمیت عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال ، بارڈر مینجمنٹ، اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور فینسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان سے بارڈر کے راستے پاکستان آمدورفت اور سییکیورٹی امور کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے امن و امان کے قیام کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں۔