وزیراعظم عمران خان ملک کے مستقبل کے میچز ضرور جیتیں گے: شان شاہد

Published On 10 November,2021 09:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے مستقبل کے میچز ضرور جیتیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ملکی سیاست کے میچوں میں قیادت کرنے کے لیے بطور کپتان آپ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ہم سمجھتے ہیں وزیراعظم عمران خان کے پاس اس طرح کی ٹیم نہیں لیکن صورتحال 92ء کے ورلڈکپ جیسی ہے۔

آخر میں اداکار شان شاہد نے لکھا کہ اس وقت منزل ورلڈکپ نہیں لیکن ملک کا مستقبل ہے اور آپ یہ میچز ضرور جیتیں گے۔

آخر میں ٹویٹر پر انہوں نے پاکستان کا جھنڈا، دل کے ایموجی بھی استعمال کیے۔
 

Advertisement