راجن پور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن پہنچ گئے،انہوں نے معروف بزرگ خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی او رفاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے دربار خواجہ غلام فریدؒکی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معروف بزرگ خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے دربار خواجہ غلام فریدؒ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،دربار خواجہ غلام فریدؒ میں زائرین کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر 7کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے دربار خواجہ غلام فریدؒ کی تعمیر وبحالی کے پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ کو دربار خواجہ غلام فریدؒ کے اپ گریڈیشن کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دربار خواجہ غلام فریدؒ کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے کاموں کا معائنہ کیا، سردار عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ دربار خواجہ غلام فریدؒ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی مانیٹرنگ کی جائیگی، جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائے گا۔ دربار پر زائرین کی آرام گاہ و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔