لاہور: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جوابی خط لکھ دیا جس میں تجویز دی گئی ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں پر مشتمل سپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی میں انتخابی اصلاحات کے پورے پیکج کو زیرغور لایا جائے۔
پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کی سٹئیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس مں سپیکر قومی اسمبلی کے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کو لکھے گئے خط پر تفصیلی غور کیا گیا جس کے بعد پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کو جوابی خط لکھ دیا۔ متحدہ اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر کے خط کا جواب لکھا گیا۔
خط میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق درست طریقہ بتا دیا، خط میں کہا گیا کہ سپیکر نے 23 جون 2021 کو قانون سازی سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے 10 جون 2021 کو قومی اسمبلی سے منظور کردہ 21قانونی مسودات پر غور کرنا تھا، حکومت نے 21 قانونی مسودات پر قانون سازی کے لئے طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کمیٹی کے تین اجلاس 9 جون، 30 اگست اور9 ستمبر کو منعقد ہوئے، گزشتہ 8 ہفتوں میں اس کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا۔