سیالکوٹ: (دنیا نیوز) چودھری برادران کے قریبی ساتھی چودھری سلیم بریار پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے ق لیگ چھوڑ دی اور باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے سلیم بریار کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس موقع پر سیف اللہ نیازی نے کہا کہ احسن بریارکا پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے پی پی 38کے ضمنی انتخاب معرکہ جیتنا پی ٹی آئی کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔