اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی، پارلیمان آج اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا قانون پاس کر لے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
انشاللہ آج پارلیمان اوْورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 17, 2021
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا آج مشترکہ اجلاس ہونے جا رہا ہے جس کے لئے 6 صفحات پر مشتمل 58 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ ایجنڈا کے مطابق پی ٹی آئی حکومت انتخابی ترمیمی بل 2021 اور انتخابی دوئم ترمیمی بل اجلاس میں پیش کرے گی۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق بل مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان پیش کریں گے۔