بلوچستان: ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 کان کن جاں بحق، لاشیں ہسپتال منتقل

Published On 21 November,2021 11:28 am

کوئٹہ :(دنیا نیوز) ہرنائی کے علاقے شاہ رگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 کان کن جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ کان کنوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

فائرنگ کا واقعہ شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں تین مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار جائے واردات پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تینوں مزدور امان اللہ تارن کی کوئلہ کان میں کام کررہے تھے۔ سکیورٹی حکام نے علاقے بھر کی ناکہ بندی کر کے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی۔ 

Advertisement