لاہور میں سموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس 370 پر پہنچ گیا، شہری بیماریوں کا شکار

Published On 21 November,2021 01:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سموگ کی شدت برقرار، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 370 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

پنجاب میں فضائی آلودگی کازور برقرار،صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی شہرکااوسط اے کیوآئی 370 ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 545 ریکارڈکیا گیا،گلبرگ 484 ،ماڈل ٹاؤن میں 470 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 456،علامہ اقبال ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں 320 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی 323 ،ایڈن کاٹیجز میں 342 ، انارکلی بازار اور ملحقہ علاقوں میں 370 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،شہرکاکم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔
 

Advertisement