لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی تشویشناک حد تک پہنچ گئی، آلودگی کی اوسطاً شرح 321 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر پر جا پہنچی۔
تفصیل کے مطابق لاہور کو آلودگی کے حوالے سے ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔
کینٹ کے علاقوں میں سب سے زیادہ سموگ اور اے کیو آئی 516 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ گلبرگ کے علاقوں میں آلودگی 325 اور 341 کے درمیان جبکہ شملہ پہاڑی کے نواحی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کی گئی۔
ڈی ایچ اے ایریاز میں زہریلی دھند کی شرح 284 سے 299، ماڈل ٹاؤن میں 283 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر پائی گئی۔
خیال رہے کہ طبی ماہرین 150 سے اوپر سموگ کو صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت جتنی فضائی آلودگی ہے، شہریوں کو گھروں میں رہنا چاہیے۔ تاہم اگر ضرورت ہو تو احتیاطی تدابیر کے بغیر باہر نہ نکلیں، نہ غیر ضروری گھومیں۔