سندھ ہائیکورٹ کی منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت

Published On 22 November,2021 12:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر کمشنر کراچی اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے کہا ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، ہر طبقہ کے لوگ پریشان ہیں۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس میں کہا گیا کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے، دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ 24 نومبر کو اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2310 منافع خوروں پر 1 ایک کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔
 

Advertisement