اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر بین الوزارتی رابطہ کمیٹی قائم کر دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز ہوں گے، وفاقی وزیر اعظم سواتی، مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید کمیٹی کے رکن ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کریگی، انٹرنیٹ ووٹنگ پر بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔