کرسچین فیئر نے بھی ایف 16 مار گرانے کی تردید کر دی

Published On 23 November,2021 09:32 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) پاکستان کی شدید ناقد کرسچین فیئر نے بھی ایف 16 مار گرانے کی تردید کر دی۔

یاد رہے کہ بھارت نے 27 فروری 2019ء کو پاکستانی ایف 16 لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

بھارتی شہری جوون گونزیلوس کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پاکستانی ایف 16 طیارہ گرایا گیا یا نہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے کرسچین فئیر نے کہا کہ پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرانے کے قابل اعتماد شواہد موجود نہیں، بھارت دنیا کا واحد ملک ہے، جس نے ایک ایسے کارنامہ پر ملٹری ایوارڈ دیا، جو انجام ہی نہیں ہو پایا۔ بھارتی ایئرفورس نے خود کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے کی اجازت دی۔

ایک اور بھارتی شہری سوارب شرما نے سوال پوچھا کہ کیا آپ کا نقطہ نظر کسی تحقیقات یا حقائق کی بنیاد پر ہے؟ اس سوال کے جواب میں کرسچن فیئر نے کہا کہ میں نے دستیاب شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا، یہ سب کچرے کے سوا کچھ نہیں، میں نے ان شواہد پر دو سال قبل ملٹری کی سطح پر بات کی، میں نے ریڈار سسٹم اقر شواہد سمیت ہر چیز کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس انجن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ مگ کا تبدیل شدہ انجن ہے، وہ ایک مگ کا تبدیل شدہ جی ای انجن تھا، پاکستانی ایف 16 میں جی ای انجن استعمال نہیں ہوتے۔
 

Advertisement