لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا کو غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرنا ہوگی، ورنہ معاملات خراب ہو جائیں گے۔
دورہ برطانیہ کے دوران گورنر پنجاب اسکاٹش پارلیمنٹ پہنچے جہاں سپیکر نے چودھری محمد سرور کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اسکاٹش پارلیمنٹ کی پہلی سکھ خاتون ممبر پام گوسال کی بھی گورنرسے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے، جو سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، پاکستان پہلے دن سے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔