ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

Published On 28 November,2021 10:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر ، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔ 

Advertisement