محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Published On 20 November,2021 11:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

 

Advertisement