ملک کے اکثر علاقوں میں موسم آج خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 24 November,2021 09:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں رات کے وقت ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹےمیں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر اور سوات میں شام کے وقت ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ سکردو، استور اور گلگت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہے گا۔
 

Advertisement