گورنر پنجاب کی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستوں کی بھی تجویز

Published On 29 November,2021 11:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کی تجویز بھی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو صرف ووٹ کا حق دینا کافی نہیں، ان کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر بھی نمائندگی بھی ملنی چاہیے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے برمنگم کے لارڈ مئیر محمد افضل اور اورسیز پاکستانیوں نے ملاقات کی۔ جس میں برمنگھم سے کونسلر وسیم ظفر، کونسلر ادریس، راجہ فہیم کیانی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا فخر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اوورسیز پاکستانی جس جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کی سیاست میں بھی بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ آزاد کشمیر میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے

گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو یورپی ممالک کی سیاست میں بھی آگے بڑھنا ہوگا، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
 

Advertisement