اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔ بوسٹر ڈوز کیلئے ویکسین کا انتخاب لگوانے والے کی صوابدید ہو گی۔
ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز کے آغازسے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز بدھ سے ہوگا۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ پہلے فیز میں 50 سال سے زائد عمر افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔
وزارت صحت کے مطابق پہلے فیز میں کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی نہیں ہو گا۔ بوسٹر ڈوز کیلئے ویکسین کا انتخاب لگوانے والے کی صوابدید ہو گی۔