اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ پر بھی بریفنگ دی جائے گی، سانحہ سیالکوٹ پر ملزمان کے خلاف کاروائی پر کابینہ کوآگاہ کیا جائے گا، 17 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا، کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک میں جانے کے لیے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، دیگر اہم امور پر بھی غور کیا جائے گا۔