آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کردیا گیا

Published On 06 December,2021 05:40 pm

لاہور:(دنیا نیوز)انسپکٹر جنرل(آئی جی ) اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمداحسن یونس کو تبدیل کرکے قاضی جمیل الرحمان کی جگہ اسلام آباد کا آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب قاضی جمیل الرحمان کووفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کاحکم جاری کردیا گیا ہے۔