ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس: ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

Published On 11 December,2021 11:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کیا۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل اور تحریری جواب گراف کے ساتھ پیش کیا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ملزمان کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اور دستاویزات موجود ہیں، عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھے۔

ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کے وکلاء کے دلائل اور تحریری جواب بھی عدلات میں جمع کرا دیئے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خیال رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان پر لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔
 

Advertisement