پاکستان میں بھارت سے دگنی مہنگائی، دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا: شہباز شریف

Published On 14 December,2021 12:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیامیں تیسرا سب سے مہنگا ملک بن گیا ہے، پاکستان میں بھارت سے دو گنا زیادہ مہنگائی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے۔ موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداواری یونٹس کو آج سے گیس بند کردی ہے، سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے گی، کیا یہ تبدیلی لانی تھی؟ ملک میں گھی 450 روپے کلو مل رہا ہے۔ کیا یہی تبدیلی لانی تھی؟