لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف فیملی کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے چالان میں کباڑیے، الیکٹرک سٹور اور پیٹرول پمپس مالکان سمیت دیگر سو سے زائد افراد گواہوں میں نامزد کر دیئے گئے۔
ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کے چالان میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جن کے خلاف سو سے زائد گواہ ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے۔ گواہوں کی فہرست میں کباڑیا، ہارڈوئیر، ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورز مالکان ،سکریپ ڈیلر، کنسٹرکشن کمپمیز،ڈیری فارم، جنرل اسٹور، آکسیجن سیلنڈر وینڈرز ،انجینیرز،وکیل، بنکرز، ڈاکٹرز،ایس ای سی پی، ایف آئی اے کے اہلکار بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔ مزید برآں رائس ڈیلرز، ڈینٹل پارٹس ڈیلر،جیولرز، پراپرٹی ڈیلر کو بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
تمام گواہاں عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے تمام دستاویزی شواہد چالان کا حصہ بنائے۔