لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کیلئے مٹھائی لیکر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ گزشتہ روز ان کی بارات تھی۔
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمیٰ بخاری کیلئے کے لیے مٹھائی لے کر پہنچ گئے۔
فیاض الحسن چوہان بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمیٰ بخاری کیلئے کیا تحفہ لیکر آئے۔۔۔!!!
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) December 15, 2021
اور عظمیٰ بخاری اسمبلی سے غائب تھیں تو فیاض الحسن چوہان نے کیا کیا۔۔۔!!! pic.twitter.com/j9PSwJwyrY
انہوں نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو بھی شئیر کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے چہرے پر انتی خوش کی خاص وجہ کیا ہے؟ آپ مٹھائی کیوں لائے ہیں۔
جس پر فیاض چوہان نے بتایا کہ وہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں ان کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے لیے مٹھائی لائے ہیں کیونکہ وہ اپنی لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں۔ہم نے سوچا ہم بھی ان کی خوش میں شریک ہو جائیں،ویڈیو کے آخر میں وہ فون پر عظمیٰ بخاری مٹھائی لانے سے متعلق بھی بتاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری جیل بھیجیں تو جانے کیلئے تیار ہوں: فیاض الحسن چوہان
اس سے قبل 23 نومبر کو صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ پی ٹی آئی کے رہنما آپس میں خوشگوار ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں۔ حناپرویز بٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
فیاض الحسن چوہان اور عظمی بخاری پنجاب اسمبلی کے باہر آمنے سامنے۔۔!!!
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) November 23, 2021
عظمی بخاری کی خاطر فیاض الحسن چوہان کیا کرنے کو تیار۔۔!!!
فیاض الحسن چوہان کا چیلنج سن کر عظمی بخاری نے وہاں سے نکل جانے میں عافیت سمجھی۔۔۔!!! pic.twitter.com/lggpx8zVH6
اس دوران پنجاب اسمبلی کے باہر فیاض الحسن چوہان اور عظمی بخاری کے درمیان دلچسپ نوک جھوک بھی ہوئی۔
رہنما (ن) لیگ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہان صاحب، جیل میں اپنے لیے سیل بنالیں جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اگر جیل بھیجیں تو جیل جانے کو تیار ہوں۔
ٹویٹر پر فیاض الحسن چوہان نے لکھا کہ چیلنج سن کر پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے وہاں سے نکل جانے میں عافیت سمجھی۔