اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان نےعدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی، جو کچھ بھی تھا، قابل اعتراض اور پہلے سے طے شدہ تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انکشاف ہوا نواز شریف نے رانا شمیم سے حلف نامے پر دستخط کرائے۔ بڑا سوال یہ ہے صحافی کو قابل اعتراض حلف نامہ کس نےدیا، راناشمیم نے کہا تھا حلف نامہ سیف میں ہے، کیا ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔
Big exposé by Irfan Hashmi affirms what the nation already knows, Sharif family premeditated attack on judiciary to hamper & influence proceedings against unmasked with revelation that Nawaz Sharif had Rana Shamim sign the shady affidavit in his presence n office pic.twitter.com/oa3ORdN0zH
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) December 26, 2021
دریں اثنا معاملے سے متعلق وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار ہیں، یہ بات ان کے صاحبزادے نے خود ٹی وی پر تسلیم کی۔ نوازشریف نے عدلیہ پر حملے کیلئے بیان حلفی بھی اپنی موجودگی میں تحریر کرایا، یہ بہت بڑا انکشاف ہے ،اسی لئے تو انہیں گارڈ فادر کہا گیا تھا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ رانا شمیم نے ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا ، نئے انکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کر دیا ہے۔