اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں آج موسم آبرالود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
ملک میں مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سلسلہ داخل ہوگیا، 7 جنوری تک وقفے وقفے سے بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے چاروں صوبوں میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
لاہور میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگیا۔ افق پر بادلوں کا راج ہے۔ شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 308 مجموعی طور پر ریکارڈ کیا گیا۔ سارا دن موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا 83 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں بدستور سموگ کے ڈیرے ہیں، شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈکس 308 ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹ لکھپت کے علاقے میں 432، پنجاب یونیورسٹی میں 417، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 403، مال روڈ کے علاقے میں 407 ریکارڈ کیا گیا۔