اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے سال کے آغاز پر اسلام آباد میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ریس کا انعقاد کیا گیا۔ ریس میں مردوں کیساتھ خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔
صحت اور فٹنس کا رکھیں گے بھرپور خیال، نئے سال کے آغاز پر اسلام آباد کے شہریوں نے عملی مظاہرہ کیا۔ دس کلومیٹر کی طویل ریس میں بڑوں کیساتھ خواتین اور بچوں نے بھی خوب دوڑ لگائی۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں شہری مصروفیت کے باوجود فیزیکل ایکٹیوٹی کی جانب راغب ہوں۔ اس موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ ایسی صحت سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔ نئے سال میں کوشش ہوگی کہ اپنے بچوں کو موبائل اور ٹیبز سے دور رکھیں۔