فارن فنڈنگ کیس، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا: مریم نواز

Published On 05 January,2022 05:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟

آخر میں لیگی نائب صدر نے کہا کہ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے! انشاءاللّہ!

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں، سوچو جب جواب دینا پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کیے، کہاں کہاں خرچے، ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی! آپ نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔

Advertisement