کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کے پیپلز بس پروجیکٹ کے تحت کراچی اور لاڑکانہ کے لئے ہائیبرڈ ڈیزل بسوں کا پہلا فلیٹ فروری کے پہلے ہفتے کراچی پہنچے گا،
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے پیپلز بس پروجیکٹ کے تحت دو سو چالیس ہائبرڈ ڈیزل بسوں کو کراچی لانے کی تیاریاں جاری ہیں، ڈیزل ہائبرڈ بسیں کراچی کے دس سےزائد روٹس پر چلائی جائیں گی جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ بسوں کے پروٹوٹائپ کی منظوری بھی دےچکا ہے۔
کراچی اور لاڑکانہ کے لیے 240 ڈیزل ہائبرڈ بسوں کا پہلا فلیٹ فروری کےپہلے ہفتے میں پہنچے گا۔