اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت 3 بلوں کی منظوری دے دی ہے
عارف علوی کی جانب سے جووینائل جسٹس سسٹم (ترمیمی ) بل ، 2022 اور اسلام آباد کیپیٹل علاقہ جات بچوں کے تحفظ کا (ترمیمی ) بل ، 2022 کی منظور کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نیشنل کمیشن (ترمیمی ) بل ، 2022 اور شوکت فیاض احمد ترین کی بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل نامزدگی کی منظوری بھی دی ہے۔
انہوں نے شوکت فیاض ترین کی بطور وزیر خزانہ ممبر قومی اقتصادی کونسل کی منظوری دی ہے ، منظوری آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت دی گئی۔