اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔ پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان شریک ہیں۔ منی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا۔
ادھر مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ گھبراہٹ کا شکار ہے، یہ جانتے ہیں نواز شریف کی واپسی پر جیل تیار ہے، اپوزیشن مقدمات سے توجہ ہٹانے کیلئے شور شرابہ کر رہی ہے، یہ ایک دوسرے کیخلاف لانگ مارچ کریں گے۔ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہےکہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، امیروں پر ٹیکس لگا کر فوائد غریبوں تک پہنچائیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے ہمارے نمبرز پورے ہیں، ایجنڈے پر موجود تمام بلز منظور کرائیں گے، اپوزیشن روتی دھوتی رہ جائے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے کہا ہے کہ عوام کے استعمال کی چیزوں پر ٹیکس نہ لگایا جائے، حکومت کوئی درمیانی راستہ نکالے۔ کشور کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے صرف موجودہ حکومت نے نہیں لیے بطور ایم این اے ہماری تنخواہیں کم ہیں۔ جب ہمارا گزارہ نہیں ہو رہا تو نچلے طبقے کا کیسے ہوگا،