وزیراعظم عمران خان سے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ملاقات

Published On 12 January,2022 02:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں ملک کی فضائی حدود کے دفاع سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔

 

Advertisement