تاریخ رقم، پاکستان میں پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی

Published On 18 January,2022 07:43 pm

کراچی:(دنیانیوز) پاکستان میں تاریخ رقم ہوگئی اور پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی ۔

پاکستان میں پہلی خواجہ سرا سارہ گل نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کا فائنل پروفیشنل امتحان کراچی یونیورسٹی سے پاس کیا جبکہ وہ مختلف تنظیموں کی عہدیدار بھی ہیں ۔

خواجہ سرا سارہ گل کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جاسکتی ہے اور میں نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پہلی خواجہ سرا ڈاکٹرسارہ گل نے کہا کہ اگر آپ کے اندرجذبہ ہے توکوئی بھی آپ کو کچھ کرنے سے نہیں روک سکتا، زندگی میں مشکلات تو آتی رہتی ہیں ،میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں اور ڈاکٹربننے کے بعد اب میرے والدین نے مجھے قبول کیا ہے۔

ڈاکٹرسارہ گل نے مزید کہا کہ خواجہ سرا کمیونٹی سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہمت نہ ہاریں، اگرمیں ڈاکٹر بن سکتی ہوں تو کوئی بھی محنت کر کے آگے بڑھ سکتا ہے، معاشرے کے دباؤمیں آکر اپنے بچوں کو گھروں سے مت نکالیں، یہ ابھی شروعات ہے آگے جا کرانشااللہ بہتری آئے گی۔

 

Advertisement