دہشتگردوں کے رابطے بھارت اور افغانستان سے ملے ہیں: ضیاء لانگو

Published On 03 February,2022 04:10 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد وں کے رابطے بھارت اور افغانستان سے ملے ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا کو نوشکی، پنجگور میں سکیورٹی فورسز حملوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ دھائیوں سے بلوچستان میں دہشت گردی جاری ہے۔ دہشت گردی نے صوبے کے ہر مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہادر سیکورٹی فورسز نے امن کی خاطر قربانیاں دی ہے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے والوں کو بیرون ممالک سے پشت پنائی حاصل ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔

مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں بازار بند ہے، جب تک دہشت گرد مارے نہیں جاتے بازار بند رہے گا۔ 4سے 5 دہشت گرد لڑائی کے دوران بازار میں گئے اور زندہ ہیں۔ داعش کی طرف سے بھی تھریٹس تھے۔ سکیورٹی فورسزنےبہادری سےدہشتگردوں کامقابلہ کیااورانہیں پسپاکیا۔ شہید ہونیوالے جوانوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔