اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحاد میں دراڑیں آنے لگیں اور بی اے پی نے وفاقی حکومت کے رویے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کی جانب سے کہا گیا کہ سب سے بڑے اتحادی ہیں مگر وفاقی کابینہ میں مناسب نمائندگی نہیں ملی، ہمیں وفاقی حکومت میں دو وزارتیں دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھیں اور وفاقی حکومت اب مسلسل وعدہ خلافی کررہی ہے۔
بی اے پی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے تحفظات سامنے رکھیں گے، تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بی اے پی نے حکومت سے وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور معاون خصوصی کے عہدے مانگ لئے ہیں۔