لاہور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور لیگی صدر شہباز شریف کا چند روز میں ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چودھری برادران سے آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے رہنما اس سے قبل ملاقات کر چکے ہیں، شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سیاسی رابطوں کا اختیار دیا ہے۔
دوسری طرف سیاسی منظر نامہ پر بڑی سیاسی ملاقات کا امکان ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی آئندہ چند روز میں چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سے ملاقات کا امکان ہے۔ لیگی صدر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی چوہدری برادران کیساتھ ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔