پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا شور این آر او کے لیے ہے،سارے چور باہر بھاگنے کے خواہشمند ہیں، پیپلز پارٹی میں زرداری فیملی کی سیاست ختم ہوگئی، ن لیگ میں شریف خاندان بھی اسی انجام کی جانب جارہا ہے،اب پی ٹی آئی میں آنے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امید ہے فیصل واوڈا کو اعلیٰ عدالتوں سے انصاف مل جائے گا، پی ٹی آئی رہنما کے کیس میں ان کے پاس قانونی راستہ موجود ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ عدم اعتماد کا مقصد شہباز، مریم کا بیرون ملک فرار کیلئے راستہ ہموار کرنا ہے، یہ سارے چورپاکستان سے بھاگنا چاہتے ہیں، شہبازشریف کاتحریک عدم اعتماد لانے کا مقصد ہے انہیں باہرجانے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی میں آنیوالوں کی لائنیں لگ جائیں گی، جانیوالاکوئی نہیں ملےگا، جوعمران خان کو چھوڑکرجائےگااسکی اپنی سیاست زیروہوجائےگی، اتحادی جماعتیں ہوں یاجوبھی جماعت سب نےاپنےمفادات کےمطابق سیاست کرنی ہوتی ہے۔دیکھتے ہیں شریف فیملی کا اقتدار ختم ہونے کے بعد کون سامنے آتا ہے، دیکھتے ہیں بلاول بھٹو اگر پیپلز پارٹی کو لیڈ نہیں کر پا رہے تو کون سامنے آتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوروناکےباعث پوری دنیامتاثرہوئی، وزیراعظم عمران خان تمام اداروں کوساتھ لیکرچل رہےہیں، پاکستان نےبہترحکمت عملی سےکوروناکامقابلہ کیا، تعمیراتی شعبےمیں ایک ہزارارب روپےکی سرمایہ کاری ہوئی، بڑےنجی اداروں نےاپنےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا،
ان کا کہنا تھا کہ پشاورپریس کلب پرخودکش حملہ ہوا، پاکستان ان چندممالک میں شامل ہےجہاں پریس آزاداورطاقتورہے، ذاتی پسند نا پسند اتنی بڑھ گئی کہ جعلی خبریں پھیلانی شروع ہو گئیں۔ کہاجاتاہےآئی ایم ایف کاپیکج نہیں لیناچاہیے، تو آپ بتا دیں ہم کیا کریں،
فواد چودھری نے کہا کہ ملکی سیاست میں سطحی طورپرسامنےآئی ہے، ہمارےہاں سیاسی جماعتوں میں بونے بیٹھے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا نےپاکستان میں سیاسی تبدیلی کو لیڈ کیا، پاکستانی سیاست سے ٹو فیملی سسٹم ختم ہوا اورتیسری سیاسی جماعت ابھری ،
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 1947سے2008 تک ہم نے 6 ٹریلین قرض لیا، 2008 سے 2013 تک ہم نے 23 ٹریلین قرضہ لیا، مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ہم احساس راشن پروگرام لیکرآئے، ہم نے سوشل ویلفیئر سٹیٹ کی بنیادرکھی، ہم صحت انصاف کارڈ جیساانقلابی منصوبہ لیکرآئے، خیبرپختونخوا کے بعد پورے پاکستان میں صحت انصاف کارڈ کا منصوبہ شروع کیا گیا، وزیراعظم عمران خان پاکستان کوفلاحی ریاست بناناچاہتےہیں، عمران خان نے دوجماعتی نظام کو توڑا، ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک جائیداد والوں کو فائدہ ہوتاہے، ہم نےصنعتوں،زرعی شعبوں کواپنےپاؤں پرکھڑاکیا۔ ہمارے دور میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔