لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی اسٹنٹ کیس کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد وحید نے واضح کیا کہ کاروائی کر کے 21 مارچ تک رپورٹ پیش کی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پی آئی سی میں زائد المعیاد اسسٹنٹ ڈالنے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور، ایف آئی اے اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی آئی ڈی جعلی اسسٹنٹ کے معاملہ پر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کرے۔
جسٹس شاہد وحید نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران سے استفسار کیا کہ جعلی اسسٹنٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف اب تک کیا کاروائی ہوئی ؟ ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران نے بتایا کہ ملوث ڈاکٹروں اور عملے کیخلاف کارروائی جاری ہے، پیڈا ایکٹ کے تحت 60 روز میں انکوائری مکمل ہوگی، انکوائری مکمل ہونے کے 3 دن بعد فرد جرم عائد ہوگی، کیس زیر سماعت ہونے کے باعث انکوائری روک دی تھی۔