اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور نے 8 مارچ کو یوم حجاب منانے کی تجویز دے دی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیراعظم اور صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حجاب ڈے پر دنیا کو مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم خواتین سے لباس کی وجہ سے کئے جانیوالے امتیازی سلوک کی طرف متوجہ کیا جائے، بین الاقوامی برادری سے ہندوستان حکومت کے اس رویے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے، یوم خواتین پر عورت مارچ یا کسی بھی عنوان سے اسلامی شعائر، اقدار اور حجاب کا تمسخر اڑانے کی اجازت نہ دی جائے۔