اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری ہمدردی مراد سعید کیساتھ ہیں جس کی عزت کواچھالاگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سب کچھ برداشت کیا کسی کو گالی نہیں نکالی، جس ملک کا وزیراعظم کھڑے ہو کر گالیاں دے پھر کونسی اخلاقی قدریں رہ جاتی ہیں۔ مرادسعید جیسے بھی الیکٹ ہوا وفاقی وزیرہیں۔ کسی کوبھی اس کی عزت اچھالنے کا حق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ محسن بیگ سے کوئی ہمدردی نہیں، میری ہمدردی اس وفاقی وزیرسے جس کی عزت کواچھالاگیا۔ مرادسعید کو پارلیمان میں بات اٹھانی چاہیے تھی، مراد سعید کو پارلیمان جانے کے بجائے ایف آئی اے چلے گئے، محسن بیگ کی ہڈیاں توڑدی گئیں، کسی کو تشدد کا حق نہیں، تشدد کا جواب دینا پڑے گا، وزرا روزگالیاں نکالتے ہیں پھر تو سب کے خلاف مقدمات درج ہونے چاہئیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کوبتانا چاہتے ہیں اگربات کرو گے توتشدد ہوگا، ساڑھے تین سال بہت گالیاں نکال لیں اب کام کریں، ملک کے لوگ آج بھی نوازشریف کومسائل حل کرنے پریاد کرتے ہیں، آج کوئی شخص عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں، مہنگائی کا ہر روز نیا سیلاب عوام پر آتا ہے، وزیروں، مشیروں کی فوج عوام کومہنگائی کم کرنے بارے بتائیں، آج عمران خان کی بات سننے کوتیارنہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فیل ہوچکی، عدم اعتماد میں مکمل کامیابی ہو گی، وزیراعظم خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکا ہے، پچھلی حکومت میں پٹرول کی قیمت120ڈالرتک گئی تھی، پٹرول،ڈیزل کی قیمت کبھی 110 روپے سے اوپرنہیں گئی تھی۔