ماسکو: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔