اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور دیگر شخصیات نے سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجہ نے بھی سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔
ملک بھر کی سیاسی شخصیات نے رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ رفیق تارڑ ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ تھے، انہوں نے ہر معاملے پر ہماری رہنمائی فرمائی، سابق صدر مملکت نے اپنی دانش مندی اور معاملہ فہمی میں بھی ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔
گورنرپنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے بھی رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔