'عمران خان لٹیروں اور منافقوں سے نہ گھبرائیں، وزیراعظم چوروں کو شکست دیں گے'

Published On 08 March,2022 12:14 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان لٹیروں اور منافقوں سے نہ گھبرائیں، وزیراعظم چوروں کو شکست دیں گے، سیاسی مخالفین ملک کی ترقی کے دشمن ہیں، انہیں ناکامی ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے، 90 کی دہائی میں یہ یونیورسٹی آپ کے کارکن نے بنائی تھی، راولپنڈی میں موجود تمام ڈھوکیں غریبوں کی بستیاں تھیں، ہم نے راولپنڈی کے ہر ڈھوک میں تعلیمی ادارے بنا دیئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی کو یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کرتا ہوں، 90 کی دہائی میں میری کوششوں سے فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی گئی، یونیورسٹی خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، راولپنڈی میں خواتین کیلئے کئی تعلیمی ادارے بنائے۔
 

Advertisement